بیس سال پہلے امریکی ولیم این براؤن کو اس وقت کے صوبائی رہنما شی جن پھنگ نے فوجیان کا اعزازی شہری بنایا تھا۔ مستقبل کے چینی رہنما کے ساتھ اس وقت ہونے والی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، براؤن کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ دو حکمت عملیاں جو ان کے دور صدارت کی اہم خصوصیات رہی ہیں انہیں وہ پہلے سے ہی وضع کر رہے تھےیعنی غربت کا ٹارگٹڈ خاتمہ اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو۔