پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارش اور برفباری سے 10 افراد ہلاک، 13 زخمی

2022-01-10 10:48:11
شیئر:

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارش اور برفباری سے 10 افراد ہلاک، 13 زخمی_fororder_33

مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ  تک پاکستان کے شمال مغربی  صوبے خیبرپختونخوا میں  شدید بارش اور برف باری سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ 8 تاریخ سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع بشمول بالائی دیر، خیبر اور مردان کے علاقوں میں شدید موسم کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے صوبے کے کچھ حصوں کا بیرونی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں صوبہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔