"بلیک جیل"کے لیے معاوضہ امریکہ کے انسانی حقوق کے قرض کو پورا نہیں کرسکتا، سی ایم جی کا تبصرہ

2022-01-12 10:33:02
شیئر:

"بلیک جیل"کے لیے معاوضہ امریکہ کے انسانی حقوق کے قرض کو پورا نہیں کرسکتا، سی ایم جی کا تبصرہ_fororder_9

ابو زبیدہ، جنہیں "مستقل قیدی" کے طور پر جانا جاتا ہے، حال ہی میں تین سال کی تاخیر سے معاوضے کی وجہ سے ایک بار پھر دنیا کی توجہ ان کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
2018 میں یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے فیصلہ دیا کہ لتھوانیا کی حکومت نے تشدد کے استعمال پر پابندی کے یورپی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، سی آئی اے کو زبیدہ کو اپنی ہی "بلیک جیل" میں حراست میں رکھنے کی اجازت دی، اور مطالبہ کیا کہ لتھوانیا کی حکومت زبیدہ کو 100000 یورو  کا معاوضہ ادا کرے۔ تین سال کی تاخیر کے بعد، لتھوانیا کی حکومت نے حال ہی میں معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کیا۔
اس معاوضے کا مطلب یہ ہے کہ لتھوانیا کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے  انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ امریکی سمندر پار بلیک جیلوں کے نیٹ ورک کا ایک حصہ ہے۔ 2001 میں "9.11" کے واقعے کے بعد، امریکہ نے بیرون ملک خفیہ جیلیں قائم کیں، دہشت گردی کے نام نہاد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اور اعترافات حاصل کرنے کے لیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک فلسطینی زبیدہ، امریکہ کی "بلیک جیل" میں قید ہے۔
20 سال تک، زبیدہ کو لیتھوانیا کی خفیہ جیلوں، کیوبا کی گوانتانامو جیل اور سی آئی اے کے بیرون ملک مقیم بلیک جیل نیٹ ورکس میں نظر بند رکھا گیا، جہاں اس نے مختلف اذیتیں برداشت کیں۔ تاہم، امریکہ نے اب تک ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ "القاعدہ" تنظیم سے وابستہ ہے اور نہ ہی اس پر کوئی الزام عائد کیا ہے۔
انسانی حقوق کے بہت سارے جرائم کے ساتھ، واشنگٹن کے سیاست دان اپنے آپ کو "انسانی حقوق کے محافظ" اور "آزادی کے مینار" کہلانے کی ہمت کیسے کر سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کے مسائل پر انگلیاں بھی اٹھا سکتے ہیں؟