14 تاریخ کو پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں چینی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ چینی میڈیا نے انہیں بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا ماسکوٹ "بنگ ڈون ڈون" پیش کیا۔عارف علوی نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے چینی حکومت اور عوام کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے نوجوان ایتھلیٹس پر زور دیا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں فعال طور پر شریک ہوں۔
پاکستانی صدر کے مطابق وبا کے دوران سرمائی اولمپکس کی میزبانی چینی حکومت اور چینی عوام کے لیے ایک غیر معمولی کام ہو گا۔ عارف علوی نے کہا کہ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،جو بھی افراد ان گیمز میں شریک ہوں گے وہ اپنے ساتھ میزبان ملک چین کی خوشگوار یادیں واپس وطن لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے چینی حکومت اور عوام کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔