سی پیک سے پاکستان بجلی سرپلس ملک بن چکا ہے ، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی خالد منصور

2022-01-15 16:13:16
شیئر:

سی پیک سے  پاکستان بجلی سرپلس ملک بن چکا ہے ، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی  خالد منصور_fororder_src=http___news.cnhubei.com_a_10001_202201_6231e18dd2c02c0ae0b56fc333d31876.jpeg&refer=http___news.cnhubei

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور چین پاکستان اقتصادی راہداری  خالد منصور نے حال ہی میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی تعمیر نے پاکستان کو بجلی کی قلت کے حامل ملک سے بجلی سرپلس ملک میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں اور پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت اور اس کی مجموعی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق تاحال سی پیک فریم ورک کے تحت مکمل ہونے والے توانائی منصوبوں کی کل پیداواری  صلاحیت 5.32 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے ۔منصور نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت نے رہائشی اور صنعتی استعمال کے لیے اضافی بجلی فراہم کی ہے ، جس سے پاکستان کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے بچایا گیا ہے۔
منصور نے مزید  کہا کہ پاکستان میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے سے پاکستان میں صنعت کاری کا عمل شروع ہو گا، صنعتی شعبے میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گا، اور پھر مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری  اور برآمدات کے اہداف حاصل ہوں  گے جس سے پاکستان معاشی تبدیلی کی صلاحیت  حاصل کر سکے گا۔