چین پاکستان اقتصادی راہداری عوام کے مفاد پر مبنی تعاون کا ایک عالمی ماڈل ہے ،پاکستانی صدر عارف علوی

2022-01-15 15:46:53
شیئر:

چین پاکستان اقتصادی راہداری عوام کے مفاد پر مبنی تعاون کا ایک عالمی ماڈل ہے ،پاکستانی صدر عارف علوی_fororder_src=http___inews.gtimg.com_newsapp_ls_0_14424496291_870492_0&refer=http___inews.gtimg

14 تاریخ کو پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ سدابہار اسٹریٹجک شراکت داری ہے، گزشتہ 70 سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی صورتحال سے قطع نظر،  پاکستان اور چین دونوں خطے اور عالمی برادری کی پرامن ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کرتے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں ممالک کے درمیان  تعلقات کا نمونہ بن چکے ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون بھی دنیا میں عوام کے مفاد پر مبنی تعاون کا ماڈل بن چکا ہے۔سی پیک کے تحت تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور دونوں عوام کے مفادات  پر مبنی ہے ، یہ ایک منفرد شراکت داری ہے۔
علوی نے کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کی معیشت اور لوگوں کی زندگیوں میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور چین کے ترقیاتی تجربے نے پاکستان کو قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں توانائی کی شدید قلت ہے، لہذا سی پیک ابتدائی تعاون توانائی کے تعاون پر مبنی ہے۔ مستقبل میں زراعت، صحت، غربت میں کمی سمیت کئی شعبوں میں مزید تعاون  کیا جائے گا، چین نے تخفیف غربت میں نمایاں ترقی کی ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے تجربہ فراہم کیا ہے۔ سی پیک کی بدولت لوگوں کو روزگار  کی تلاش اور غربت سے نکلنے میں مدد ملی ہے۔