چین کے شہروں میں زندگی کی بحالی دنیا کے لیے پیغام ہے ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/01/01 19:56:25
شیئر:

چین کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کی پالیسی کے ترتیب نو کے بعد اس کے کیا 
اثر ات مرتب ہوئےہیں؟ اس پر دنیا بے حدتوجہ دے رہی  ہے ۔نئے سال کے آغاز پر چین کےبیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے اور معروف شہروں میں معمولات کی بحالی کو چین کی مثبت بحالی کی ایک اہم علامت کےطور پر دیکھا جا رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل منعقد ہونے والی سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس میں " وبا کی روک تھام اور کنٹرول ، نیز  معاشی و معاشرتی ترقی کو بہتر طور پر مربوط کرنے" کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال چین کا معاشی اور سماجی نظام تیز رفتاری سے بحال ہو جائے گا اور چین میں عوام کی  زندگی معمول پر آ جائے گی۔
دنیا کے لئے، بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے  شہروں  میں معمولاتِ زندگی کی بحالی بہت اہم ہے ۔ چونکہ ایک مایوسی کا شکار عالمی معیشت کو اس طرح کے یقین کی پہلے سے کہیں زیادہ  ضرورت ہے. امریکی جریدے بیرنس کے مطابق چین دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ  رواں سال مثبت جی ڈی پی نمو حاصل کرے گی جس سے عالمی معاشی  کسادبازری  کی رفتار کو  کم  کرنے میں مدد ملے گی۔
بہت سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دنیا کے ممالک کے عوام کے  دل کی آواز ہے کہ ہم "چینی لوگوں کے آنے  " اور "چین جانے کے منتظر ہیں". یہ دنیا کے ساتھ چین کے قریبی تعلقات کی حقیقی عکاسی بھی ہے۔ لوگوں کو یقین ہے  کہ توانائی اور قوتِ حیات سے بھرپور چین 2023 میں دنیا کے لئے مزید مواقع اور امیدیں لائے گا۔