کل کا چین مزید روشن ہو گا ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/01/01 16:23:14
شیئر:

2023  کے آغا پر چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے سال نو  کے پیغام میں 2022 کے غیر معمولی سال پر نظر ڈالتے ہوئے چین کے تمام ہم وطنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

2022  میں اس صدی کی وبائی صورتِ حال اور شدید تبدیلیوں کے تناظر میں چین  نے مشکلات اور خطرات کا سامنا کیا ۔ جیسا کہ نئے سال کے پیغام میں صدر شی جن پھنگ  نے  کہا "ہم نے غیر معمولی مشکلات اور چیلنجز پر قابو پا لیا ہے، اور یہ سب کے لئے آسان نہیں ہے. "

 گزشتہ سال شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی نے  مختلف چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے  چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  کی تعمیر میں نئی عظیم کامیابیاں حاصل کیں ۔ خاص طور پر  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس کے انعقاد نے چینی طرز کی جدیدیت کی جامع تعمیر اور چینی قوم کی عظیم  نشاۃ  ثانیہ  کو فروغ دینے کے لئے ایک عظیم الشان منصوبہ بندی  کی  ہے اور نئے  عہد میں نئے سفر  کے لیے پارٹی اور ملک کے اہداف اور کاموں کو واضح کیا ہے۔ ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے 1.4 ارب سے زائد چینی عوام اعتماد کے ساتھ ایک نئے نقطہ آغاز سے سفر  آگے بڑھا رے ہیں۔ 

چینی لوگ ، ماضی کی طرح مستقبل کے لیے بھی جدوجہد اور محنت کے ساتھ چین کی ترقی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ کل کا چین مزید روشن اور بہتر ہو گا ۔