چین -اینٹیگووا اور باربوڈا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پردونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2023/01/01 16:35:39
شیئر:

یکم جنوری دو ہزار تیئیس کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جزائر اینٹیگوا اور باربوڈا کے گورنر ولیمز کے درمیان  دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اینٹیگوا اور باربوڈا کريیبین میں چین کا اہم شراکت دار ہے۔ گزشتہ چار عشروں میں دونوں ممالک کے تعلقات ہموار طور پر ترقی  کرتے رہے ہیں ۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد دونوں ممالک نےاسے نمٹنے کے لیے باہمی امداد اور  مشترکہ کوششیں کی ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ وہ اینٹیگوا اور باربوڈا کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے نیز  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر  کے خواہاں ہیں۔

اینٹیگوا اور باربوڈا کے گورنر ولیمز نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ  کی رہنمائی میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید قریبی ہوگئےہیں ۔اینٹیگوا اور باربوڈا دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

اسی روز چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹن براون  کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا  تبادلہ کیا۔