روس کے خلاف پابندیوں کی جنگ ناکام ہوئی ، روسی صدر

2023/01/01 16:14:09
شیئر:

اکتیس دسمبرکو روس کے صدر ویلادیمر پوٹن نے اپنے سال نو کے  پیغام میں روس- یوکرین تنازع سمیت روس اور مغربی ممالک کے تعلقات  کی صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کئی برسوں سے منافقانہ انداز میں روس کو اپنے  ارادوں کے پرامن ہونے  کی یقین دہانی کرواتے رہےہیں۔ تاہم مغربی ممالک امن برقرار رکھنے کا وعدہ کرنے کے ساتھ ساتھ جارحیت کی بھی تیار ی کرر ہے ہیں۔مغربی ممالک یوکرین اور اس کے  عوام کا استعمال کرتے ہوئے روس کو کمزور کرنے اور اسے تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ روس کسی بھی صورت میں  اس کی اجازت نہیں دے گا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر دو ہزار چودہ سے ہی  پابندیاں لگائی جا رہی ہیں،تاہم مغربی ممالک کی جانب سے دو ہزار بائیس میں روس کے خلاف پابندیوں کی اصل جنگ شروع کی گئی۔ مغربی ممالک روس کی صنعت ، نقل و حمل اور مالیاتی شعبوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے تاہم وہ ناکام ہوئے۔