یکم جنوری 2023 کو چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شونگ کی سی جی ٹی این، سی آر آئی اور انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم ناظرین اور سامعین کے لیے سال نو کے پر مسرت موقع پر تقریر

2023/01/01 15:04:17
شیئر:

 

پیارے دوستو:

موسم سرما  کی گرم دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہم شاندار توقعات سے بھرے سال 2023 کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بیجنگ شہر سے میرا سلام قبول کیجئَے!

گزشتہ سال  2022 میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کامیابی سے منعقد ہوئی، جس نے چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کےعظیم نشاتہ ثانیہ کے کام اور راستے کے جامع طور پر فروغ کو واضح کیا۔ نئے عہدکے ایک شریک، گواہ اور ریکارڈر کنندہ کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ نے سی پی سی کی  20ویں کانگریس کی عظیم الشان کاروائی  کو پوری قوت کے ساتھ  بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ اس ادارے نے "ایک دہائی کا سفر" اور "ڈی کوڈنگ: دس سال " سمیت دیگر کئی شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ اس کے ذریعے لوگوں کو نئے عہد میں چین کے غیر معمولی دس سالوں کی شاندار کہانیاں سنائی گئی ہیں،  جس کو اندرون و بیرون ملک سامعین اور ناظرین کی جانب سے بےحد سراہا گیا۔ 

گزشتہ سال ہم "نظریات، فن اور ٹیکنالوجی " کے انضمام کے لیے کوشاں رہے ہیں اور بہترین پروگرامز  کی تیاری کے لیے جدوجہد کی گئی ہے۔بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کوریج کے دوران چائنا میڈیا گروپ نے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے اولمپک روح  اور چینی ثقافت کو بیان کیا اور اسے چینی رومانس سے ہم آہنگ کیا گیا۔آئی او سی کے صدر باخ نے چائنا میڈیا گروپ کی کوریج  کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس کوریج نے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ " کلاسیکی کتابوں میں چین ""شاعری و تصاویر میں چین " سمیت دستاویزی فلموں میں چین کی تہذیب و تمدن کو اجاگر کیا گیا اور بنی نوع انسان کی تہذیب و تمدن میں ہم آہنگی کی جستجو کی گئی۔ جشن بہار ایوننگ گالا، وسط خزاں فیسٹیول ایوننگ گالا اور سال نو ایوننگ گالا سمیت  سرگرمیوں سے  بیرونی ممالک میں چینی ثقافت کی تشہیر کی گئی۔"چین کا دستاویزی فلم فیسٹول""چین لاطینی امریکہ رابطہ " " چین افریقہ رابطہ" سمیت فلمی فیسٹولز کے ذریعے متنوع تہذیب و تمدن اور لوگوں کے درمیان تبادلے کا پل قائم کیا گیا۔

گزشتہ سال ، ہم نے پہلے گلوبل میڈیا انوویشن فورم، چین-ارجنٹائن عوامی تبادلوں کے لئے اعلیٰ سطحی فور م ، چین -عرب میڈیا تعاون فورم سمیت متعدد فورمز اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔"میڈیا شراکت داروں" کے علاقائی تعاون کے میکانزم  کو گہرائی تک لایا  گیا اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ تبادلے کے ذریعے دوستی کو مضبوط بنایا گیا ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد بیرونی ممالک میں  "نئے سفر میں چین اور دنیا" کے موضوع پر 58 سلسلہ وار سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جن میں مختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز جدیدیت کی موجودہ اور عالمی اہمیت پر تبادلہ کیا گیا۔ 2000 سے زائد بین الاقوامی میڈیا نے متعلقہ سرگرمیوں کی کوریج کی۔

صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین مثبت طور پر تاریخ کی درست سمت پر کھڑا ہے اور بنی نوع انسان کی تہذیب کی ترقی  کے ساتھ کھڑا ہے۔چین بنی نوع انسان کے امن و ترقی کے لیے چینی دانش اور چینی حل پیش کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ موثر تشہیری صلاحیت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے لیے اہم انڈیکس ہے اور حقیقت پسندی تمام میڈیا کی کلید ہے۔گزشتہ سال  ہم نے دنیا بھر میں رپورٹنگ کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا اور عالمی سطح پر  اہم خبروں کی نشریات کی صلاحیت کو بلند کیا اور انہیں 44 زبانوں سے بڑھاتے ہوئے 68 زبانوں میں نشر کیا گیا، جو دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سنی اور دیکھی جارہی ہیں۔روس یوکرین تنازع، عالمی وبا سے متعلق رپورٹس سمیت ہم حقیقت پسند رویے سے دنیا کو چین کا موقف اور چین کی حکمت عملی بتا رہے ہیں۔

نئے سال میں ہم  اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے عالمی برادری کو مختلف انداز سے نئے عہد میں چین کی نئی صورتحال دکھائیں گے۔ اگلے سال  " بیلٹ اینڈ روڈ " انیشٹیو کی دسویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔ ہم مختلف دوست میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر تہذیب و تمدن کے تبادلے ،بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار  اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

موسم بہار کے مناظر مزید  دلکش لگتے ہیں، ہوا میں پھولوں کی خوشبو محسوس کی جا سکتی ہے۔ بہار کی آمد کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ پھر آپ کو نیا سال مبارک ہو۔ سلامت رہیں اور خوشحال رہیں۔ شکریہ۔