سال نو کے موقع پر ہانگ کانگ کے گولڈن بوہینیا اسکوائر پر قومی پرچم سر بلند کرنے کی تقریب

2023/01/01 16:24:17
شیئر:

یکم جنوری دو ہزار تیئیس  کی صبح، ہانگ کانگ کے  گولڈن بوہینیا اسکوائر پر قومی پرچم سربلند کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ہانگ کانگ وائی ایلیٹس ایسوسی ایشن کے نائب چیرمین گاو سونگ جے نے موقع پر کہا کہ ہانگ کانگ کے شہری ہانگ کانگ اور مادروطن کو مبارک باد دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ہمیں نہ صرف اپنے حقیقی ارادوں  کو یاد رکھنا ہے بلکہ موجود  کامیابیوں کی بھی قدر کرنی ہے۔بالخصوص  مادر وطن کی جانب سے ہانگ کانگ کے نوجوانوں کی حمایت سے گریٹر بے ایریا  اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بہتر انداز میں کی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو ہزار تیئیس میں ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے پر اعتماد ہیں۔