جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو خارج کرنے کی مخالفت میں شدت

2023/01/02 17:07:46
شیئر:

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق  جاپان کی جانب سےبحرالکاہل کے علاقے میں جوہری آلودہ پانی خارج کرنے کے منصوبے کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان نے سال دو ہزار تیئیس کے موسم بہار سے بحرالکاہل میں جوہری آلودہ پانی خارج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جاپان کے پڑوسی ممالک نے اس منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔ جنوبی بحرالکاہل کے ممالک پر کئی دہائیوں سے امریکہ کے ایٹمی آزمائش کے اثرات مرتب ہورہے ہیں، وہ خاص طور پر سکیورٹی وعدوں کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔آسٹريیلیا سمیت درجنوں ممالک نے جاپان پرزور دیا کہ  آلودہ پانی خارج کرنے کو ملتوی کیا جائے۔