متعدد ممالک کاامریکہ کے افراطِ زر میں کمی کے قانون پر عدم اطمینان کا اظہار

2023/01/02 17:03:46
شیئر:

 

دو ہزار بائیس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے افراط زر میں کمی کے قانون یعنی آئی آر اے پر  دستخط کیے تھے۔اس قانون کے مطابق یکم جنوری دو ہزار تیئیس سے وہ خاندان جو شمالی امریکہ میں تیار کی جانے والی نئی یا استعمال شدہ برقی گاڑی خریدیں گے ان کا ٹیکس کم کیا جائے گا۔اس قانون کے مطابق امریکی حکومت  برقی گاڑی کی مقامی صنعت  کے لیے زیادہ سبسڈی فراہم کر رہی ہے جو یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی ہے جب کہ یہ  دوسرے ممالک میں متعلقہ صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ کے یورپی ساتھیوں سمیت متعدد ممالک نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ نے خبردار دیا کہ امریکہ کی جانب سےمتعلقہ سبسڈی، تجارتی تحفظ پسندی کی عکاسی کرتی ہے اور یہ برطانیہ میں برقی گاڑی سے متعلقہ  صنعتوں کو نقصان پہنچائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر بین الاقوامی تجارت نے اس حوالے سے اپنی مخالفت کے اظہار کا خط امریکی تجارتی نمائندے کو بھیج دیا ہے۔

علاوہ ازیں دسمبر دو ہزار بائیس میں عالمی تجارتی تنظیم نے جنیوا میں امریکہ کی تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کی۔ اجلاس میں عالمی تجارتی تنظیم کے متعدد ارکان نے امریکہ کی تجارتی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ  اپنی ذمہ داری ادا کرے اور یک طرفہ پسندی وتحفظ پسندی کی راہ پرنہ چلے۔