شی جن پھنگ کا لاؤلا ڈا سلوا کو برازیل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام

2023/01/03 11:20:44
شیئر:

2 جنوری کو  چین کے  صدر مملکت  شی جن پھنگ نے لوئس اناسیو لاؤلا ڈاسلوا کو ایک پیغام بھیجا، جس میں انہیں فیڈریشن جمہوریہ برازیل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور برازیل  عالمی اثر و رسوخ کے حامل بڑے ترقی پذیر ممالک اور اہم ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں، دونوں ممالک  ایک دوسرے کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، وسیع مشترکہ مفادات اور مشترکہ ترقیاتی ذمہ داریوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ 48 سال قبل چین اور برازیل  کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، فریقین کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات مسلسل  فروغ پا رہے ہیں اور روز بروز   پختہ اور فعال ہو رہے ہیں، یہ بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک مثال بن گئے ہیں۔ میں چین   برازیل جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، اور آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں ، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کریں، دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دیں  اور کثیر الجہتی رابطہ کاری اور تعاون کو مضبوط بنا ئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ    چین برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور فروغ دینے سے دونوں ممالک اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچے گا۔