امریکہ کا ''انفلیشن کٹ ایکٹ ''عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین سے متصادم ہے، جوزف بوریل

2023/01/03 10:59:14
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 2 جنوری کو  یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی  پالیسی  جوزف بوریل نے ایک مضمون تحریر کیا جس میں امریکی " انفلیشن کٹ ایکٹ " پر تنقید کی گئی ہے۔  بوریل نے مضمون میں لکھا ہے کہ یہ بل ان کمپنیوں کو عوامی سبسڈی فراہم کرتا ہے جو امریکہ میں پیداواری سرگرمیاں کرتی ہیں۔یہ طرز عمل یورپی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کا احترام نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو امید ہے کہ " انفلیشن کٹ ایکٹ " کے ذریعے توانائی کی منتقلی کو تیز کیا جائے گا۔ تاہم اس قانون سازی کا تصور یورپی یونین کے مفادات کے خلاف ہے۔ اس اقدام سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ یورپی یونین  امریکہ کی طرف سے عوامی سبسڈی کے  اس عمل  کی مخالفت کرتی ہے۔ جوزف بوریل نے واضح  الفاظ میں کہا کہ یورپی یونین کی مالی صلاحیت محدود ہے، اور رکن ممالک کی سطح پر امریکہ جیسی پالیسیاں اپنانے سے یورپی یونین کی اندرونی مارکیٹ تقسیم ہو جائے گی۔ یورپی یونین اختلافات دور کرنے کے لیے امریکی حکام سے بات چیت کر رہی ہے۔