چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں ترجیح کو "انفیکشن سے بچاو" سے "صحت کےتحفظ اور شدید بیماری سے بچاو" میں تبدیل کر دیا گیا

2023/01/03 16:59:27
شیئر:

تین جنوری کو چینی ریاستی کونسل کے تحت وبا کی  مشترکہ روک تھام اور کنڑول میکانزم کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ صحت کے ترجمان می فنگ نے متعارف کروایا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین تسلسل کے ساتھ چینی ادویات اور مغربی ادویات کو ہم آہنگ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کا علاج کرتا آیا ہے جس نے صحت یابی کی شرح کو بلند کرنے ، شدید بیماری اور اموات کی شرح کو کم کرنے اور مریضوں کو جلد صحت یاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

اب ، چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی ترجیج کو "انفیکشن سے بچاو " سے "صحت کےتحفظ  اور شدید بیماری سے بچاو "میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں  وبا کی روک تھام اور طبی خدمات کو یقینی بنانا نیز  بزرگ، حاملہ خواتین، بچےاور دائمی بیماریوں کے شکار افراد  کے لیے  صحت کی خدمات کو یقنی بنانا اہم ہیں۔