چین سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں ہیرا پھیری کرنے کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2023/01/03 17:17:23
شیئر:

چین نے حال ہی میں کووڈ -۱۹ کی وبا کے لیے" کلاس بی مینجمنٹ "  نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کچھ ممالک نے حالیہ دنوں میں چین سے آنے والے مسافروں کے لیے عارضی طور پر انسداد وبا  کے اقدامات اختیار  کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے تین جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی اور غیر ملکی مسافروں کےلیےمحفوظ اور منظم تبادلوں میں بہتری پیدا کرنےاور غیر ملکی تبادلے اور تعاون کو بہتر  بنانے کے لیے چین نے  وبائی صورتحال کے تناظر میں اقدامات کو بہتر بنانے اور ان میں ترمیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 

ماؤ نینگ نے کہا کہ کچھ ممالک میں داخلے کے لیے چینی شہریوں کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں میں سائنسی بنیاد کا فقدان  ہے اور ان کے اختیار کردہ متعدد اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں ہیرا پھیری کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں  اور مختلف حالات  کے تحت مساوی  اصولوں کے مطابق متعلقہ اقدامات اختیار  کریں گے۔