سال نو کی تعطیلات کے دوران چینی مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2023/01/03 10:45:44
شیئر:

سال نو کی مختصر تعطیلات کے دوران چین میں ریل وے سمیت نقل و حمل کے دیگر نظاموں میں مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے روزانہ پچاس لاکھ اسی ہزار مسافر ریل وے کا استعمال کر رہے ہیں جوکہ نومبر دو ہزاربائیس کے روازانہ اوسط معیار میں ایک گنا اضافہ سے بھی زیادہ ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں چین میں شاہراہوں اور آبی راستوں کا استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد چھ کروڑ چودہ لاکھ اور تیس ہزار رہی جبکہ تیئیس لاکھ اڑتیس ہزار مسافروں نے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کیا۔