چینی صدر شی جن پھنگ کے سال نو کے پیغام کے حوالے سے عالمی شخصیات نے کہا ہے کہ صدر شی کے پیغام میں نہ صرف دو ہزار بائیس میں چین کی حاصل شدہ کامیابیوں کی عکاسی ہوئی ہے بلکہ دنیا کو امید اور اعتماد کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔برازیل کی ورگاس فاؤ نڈیشن کے چائنا ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ایونڈرو مینیزس ڈی کاروالو کا کہنا ہے کہ چین کے جی ڈی پی کا حجم ایک سو بیس ٹریلن یوان سے تجاوز کرجائےگا چونکہ چین دنیا کے ایک سو چالیس ممالک اور علاقوں کا اہم تجارتی ساتھی ہے۔اس لیے یہ دنیا کے لئے حوصلہ افزا خبر ہے۔ روس کے ایشیا ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل لیبی دیف کا کہنا ہے کہ شی جن پھنگ نے دو ہزار بائیس میں چین کی زراعت، خلابازی اور پارٹی کی تعمیرسمیت شعبوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کا جائزہ لیا اور ہم چین کی مزید ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی کے چائنا ریسرچ سینٹر کے سابق نائب ڈائریکٹر ضمیر احمد اعوان نے کہا کہ چینی صدر نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین پوری دنیا کی معیشت اور بنی نو ع انسان کے امن و ترقی کےلئے چینی حل فراہم کرےگا۔ چین نہ صرف اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کر رہا ہے بلکہ دنیا کے عوام کے ساتھ اپنی ترقی کے ثمرات بھی شیئر کر رہا ہے۔