چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور اعداد و شمار کا تبادلہ کیا ہے ، چین کی وزارت خارجہ

2023/01/04 17:18:27
شیئر:

چار جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں  ترجمان ماو نینگ نے کہا کہ وبا پھیلنے کے بعد سے چین نے ہمیشہ لوگوں اور زندگیوں کو اولیت دینے کے اصول پر عمل کیا ہے، لوگوں کی زندگیوں کو بچانےاور صحت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول نیز معاشی و سماجی ترقی کو موثر انداز میں مربوط کیا ہے۔ چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور اعداد و شمار کا تبادلہ کیا ہے۔

نامکمل اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں، چین نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ 60 سے زائد تکنیکی تبادلے کیے ہیں.چین گلوبل انفلوئنزا شیئرنگ ڈیٹا بیس کے ذریعے نوول کورونا وائرس کی نئے انفیکشن کے معاملات پر وائرل جینیاتی اعداد و شمار کا اشتراک بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ کئی ممالک کے  ماہرین صحت کا کہنا  ہے  کہ چین کے لیے  داخلے کی پابندیاں اپنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چاہے چینی عوام کی زندگیوں اور صحت کا تحفظ ہو، وبا کے خلاف عالمی یکجہتی کو فروغ دینا ہو یا پھر عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی کو فروغ دینا ہو، چینی حکومت نے ہمیشہ ذمہ دارانہ پالیسی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔