چین اور متحدہ عرب امارات نے مسجد اقصیٰ کی تازہ صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

2023/01/04 10:49:09
شیئر:

تین جنوری کو چین اور متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل سے یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کی حالیہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی۔ اطلاع کے مطابق یہ اجلاس جمعرات (5 تاریخ) کو ہونے کا امکان ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 3 تاریخ کی صبح، اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی یہودی فورس پارٹی کے رہنما اور اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بین گویر نے یروشلم کے پرانے شہر میں واقع ٹیمپل ماؤنٹ کے علاقے  کا دورہ کیا۔ فلسطینی دھڑوں نے اس کے دورے کی مذمت کی ہے۔