بین الاقوامی برادری کی جانب سے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام پر مثبت خیالات کا اظہار

2023/01/04 10:56:58
شیئر:

دنیا کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام کی بہت زیادہ تعریف کی ہے اور اس بات پر یقین ظاہر  کیا ہے کہ چین کی ترقی کی کامیابیوں اور تجربے نے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیا اور برکس سکرال نے کہا کہ چین اب بھی دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔ مشکلات کے باوجود 2022 میں چین کی ترقی اکثر ترقی یافتہ ممالک سے بہت آگے رہی ہے۔ میرے خیال میں یہ دنیا کی ترقی کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

افغانستان کے بین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا کہ چین نے اپنی معاشی پالیسیوں کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن ترقی کی ہے جو کہ چینی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سینولی نے کہا کہ چین کے دوست کی حیثیت سے، جنوبی افریقہ چین میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیروی کر رہا ہے، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔ ہم چین کے تجربے سے سیکھیں گے اور جنوبی افریقہ کو مقامی حالات کے مطابق ترقی دیں گے جو ہمارے لیے بہت اہم ہے۔