چین فلپائن تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا جائے گا ،فلپائن کے صدر

2023/01/04 10:53:47
شیئر:

فلپان کے صدر فرڈیننڈ رومولاز مارکوس  تین تا پانچ تاریخ  چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے چین روانگی سے پہلے منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ چین سے چین فلپائن تعلقات کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دورہ چین میں فلپائن زراعت، توانائی، بنیادی ڈھانچے، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری  اور ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں چین کےساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ فلپائنی صدر نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے اور چین فلپائن تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کے لیے پرا مید ہیں۔

معلوم ہوا ہےکہ فلپانی صدر فرڈیننڈ رومولاز مارکوس   دو ہزار تیئس میں چین کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے غیرملکی رہنما ہیں۔ اور یہ صدر مارکوس کا پہلا دورہ چین ہے۔