شمال مغربی چین کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ قدرتی برف کے وسائل سے مالامال ہے۔ ان دنوں نئے سال کی آمد پر سنکیانگ کے مختلف علاقوں کے لوگ اپنے گھروں سے نکل کر برف کے مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔بچوں کو فٹبال کھیلنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سنکیانگ کے الٹے پریفیکچر اور الٹے شہرکے محکمہ تعلیم نے شہر کے اسپورٹس پارک میں پانچ افراد والے فٹپال میچ کے لئے ایک خاص میدان بنا یا ہے اور اسپورٹس انسٹرکٹرز کی مدد سے بچوں کو رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔چھا چی ہوئی قومیت کے خوداختیار پریفیکچر میں اسکیٹنگ کے شوقین نے شہر کے پارک میں ایک مصنوعی جھیل کو اسکیٹنگ کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔ آسمانی جھیل نامی سیاحتی مقام پر چار اعشاریہ نو مربع کلومیٹر پر محیط جھیل منجمد ہو گئی ہے اور برف پر ڈریگن بوٹ کا مقابلہ بہت زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ای لی علاقے میں مقامی چرواہوں نے موسم سرما کے سبزہ زار پر اسپورٹس ایونٹس کا اہتمام کیا ہے۔