رواں سال امریکی معیشت کے زوال پزیری کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، موڈیز

2023/01/05 10:57:12
شیئر:

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے چیف ماہر اقتصادیات مارک زنڈی نے چار تاریخ کو ایک پیشگی رپورٹ جاری کی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے مرکزی بنک کی  دہائیوں سے شرح سود کی تیز ترین پالیسی کی بدولت رواں سال امریکی معیشت پر منفی اثرات جاری رہیں گے۔لیبر مارکٹ سمیت دیگر عناصر مضبوط ہونے کے باوجود امریکی معیشت جامع زوالپزیری سے محفوظ ہو سکتی، تاہم صارفین اور سرمایہ کاروں کو معیشت کی کم ترقی کرنے والے مشکل مرحلے سے گزرنا پڑےگا۔

موڈیز کی اس رپورٹ میں امریکی معیشت کے اس منظرنامے کو دائمی زوالپزیری قرار دیا گیا ہے اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار تیئس کی ہر ایک سہ ماہی میں امریکہ کی اقتصادی ترقی کی شرح ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔