توانائی کے بحران سے یورپ میں افراط زر کی تاریخی بلندی ، یورو گروپ کے چیئرمین

2023/01/05 10:54:58
شیئر:

یورو گرو پ کے چیئرمین پاسچل ڈونوہے نے چار تاریخ کو میگزین دی اکانومسٹ میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ یورپ کو زبردست غیریقینی صورت حال اور جیلنچز کا سامنا ہےاور توانائی کے بحران کی وجہ سے یورپ میں افراط زر  ایک تاریخی بلندی تک پہنچ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ امریکہ سیمت ترقی یافتہ معیشتوں میں یورپی یونین روس یوکرین تصادم کی سب سے زیادہ قیمت ادا کررہی ہے اور اب ہمیں افراط زر کو کم کرنے کےلئے اقدامات اختیار کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس پر توانائی کے انحصار  کو کم کرتے ہوئے یورپ میں توانائی کے ڈھانچے کی تبدیلی کو بھی تیز تر کرنا ہوگا۔ یورپی یونین جو اقدامات اختیار کررہی ہے ضروری ہیں تاہم ناکافی ہیں۔