امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے انتخاب کا چھٹا مرحلہ ابھی تک بے نتیجہ ہے

2023/01/05 09:49:17
شیئر:

چار جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رہنما کیون میکارتھی ایوان نمائندگان کے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 201 ووٹوں کے ساتھ دوبارہ ہار گئے، جبکہ ڈیموکریٹک نمائندے حیکیم جیفریز 212 ووٹوں سے ایک بار پھر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ر ہے ۔

ایوان نمائندگان نے ووٹنگ جاری رکھنے سے قبل اس رات 8 بجے تک یعنی بیجنگ کے وقت کے مطابق  5 تاریخ  کی صبح 9 بجے تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ 100 سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے متعدد راؤنڈز سے گزرنا پڑرہا ہے۔