چین فلپائن کے ساتھ سدا بہار دوستی کے فروغ کاخواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ

2023/01/05 17:07:05
شیئر:

پانچ جنوری کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے فلپائن کے صدر مارکوس کے دورہ چین سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے صدر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد یہ صدر مارکوس کا پہلا دور ہ چین ہے اور  آسیان سے باہر ان کا پہلا سرکاری دورہ بھی ہے۔فلپائن کے صدر  2023 میں چین آنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بھی ہیں ، یہ بات دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے کو دی جانے والی اہمیت کی عکاس ہے ۔ چار جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر مارکوس کے ساتھ طویل اور تفصیلی  بات چیت کی۔ دونوں سربراہان نے مستقبل میں  چین - فلپائن تعلقات کی ترقی کے حوالے سے نئے اتفاق رائے کا حصول کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی دی.

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین  دونوں ممالک کی ترقی کے لئے مضبوط حمایت اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے مثبت توانائی فراہم کرنے کے لیے ، فلپائن  کے ساتھ مل کر  باہمی فوائد اور جیت جیت کے نتائج کو بڑھانے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور چین- فلپائن تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔