مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی حکام کے داخلے کی متعدد ممالک کی جانب مذمت

2023/01/05 11:36:44
شیئر:


اسرائیل کے نئے وزیر قومی سلامتی اتمار بین گویر کے تین تاریخ کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی فلسطین سمیت متعدد عرب ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔فلسطین نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے فلسطین اسرائیل کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، جس کی تمام ذمہ داریاں اسرائیل پر عائد ہوں گی۔ اردن کی وزارت خارجہ نے تین تاریخ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی تمام کارروائیوں کو بند کرے۔ علاوہ ازیں، لبنان، سعودی عرب، قطر، عمان، ایران، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر اور الجیریا سمیت خطے کے متعدد ممالک نے اسرائیلی وزیر کی مذمت کی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ کرنے کی ممکنہ کارروائیوں سے گریز کریں اور  جی سی سی کے سیکرٹری جنرل، نائف الحجراف نےواقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔