چین کے مرکزی صنعتی اداروں کے منافع میں پانچ فیصد اضافے کی توقع

2023/01/06 10:49:54
شیئر:

پانچ جنوری کو چین کی ریاستی کونسل کے قومی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور اتنظامات کے کمیشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں کہا گیا ہے  کہ دو ہزار بائیس میں چین کے مرکزی صنعتی و کاروباری اداروں نے وبائی صورتحال اور عالمی افراط زر سمیت دیگر منفی عناصر کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار بائیس میں چین کے مرکزی صنعتی و کاروباری اداروں کی آپریٹنگ آمدنی کا حجم انتالیس اعشاریہ چار ٹریلین یوان تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں سال بہ سال آٹھ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ  ہے۔ ان صنعتی اداروں کے مجموعی منافع اور خالص منافع میں بالترتیب پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اور پانچ فیصد کے اضافے کی توقع ہے جو  چین کی سالانہ جی ڈی پی کی ترقی کی شرح سے زائد ہے۔