ساٹھ فیصد امریکی مینوفیکچرز کے خیال میں رواں سال امریکہ معاشی زوال پزیری کا شکار ہوگا، امریکی سروے

2023/01/06 10:22:34
شیئر:

امریکی اخبار  دی کیپٹل ہل کی پانچ تاریخ کی اطلاع کے مطابق امریکن نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچرز کے زیر اہتمام ایک سروےسے ظاہر ہوا ہے کہ باسٹھ فیصد  منیوفیکچرز کے خیال میں دو ہزار تیئس میں امریکہ کو معاشی زوال پزیری کا سامنا کرنا ہوگا۔سروے میں کہا گہا ہے کہ انہتر فیصد  مینوفیکچرز اپنی کمپنیوں کے مستقبل کے حوالے سےپرامید ہیں جو دوہزار کی تیسری سہ ماہی کے بعد کم ترین معیار ہے۔امریکی مینوفیکچرزکا کہنا ہے کہ ان کو افراد کی بھرتی، سپلائی چین کے تعطل اور خام مال کی قیمت کے حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ کمزور طلب اور بلند شرح سود کے پس منظر میں امریکہ میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی سست روی کا شکار ہو رہی ہے۔