یوکرین کے صدر نے فائربندی کے حوالے سے روس کی تجویز کو مسترد کر دیا

2023/01/06 10:53:05
شیئر:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 5 جنوری کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف کو ہدایت کی   کہ روسی فوج ماسکو وقت کے مطابق چھ جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے سات جنوری کی رات بارہ بجے تک یوکرین کی افواج کے ساتھ رابطے کی لائن پر چھتیس گھنٹوں تک فائر بندی کرے ۔اس کے ساتھ ساتھ روسی صدر نے یوکرین سےمذکورہ  اوقات کے دوران فائر بندی کی اپیل بھی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ فائربندی کی تجویز  مقامی روایتی تہوار  کے لئے دی گئی ہے۔

ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پانچ تاریخ کو  سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو تقریر میں  روس کی تجویز کو مسترد کر دیا۔