2023 کے جشن بہار کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد اپنے عروج پر ہو گی

2023/01/06 15:24:41
شیئر:

 

جشن بہار چین کا اہم ترین روایتی تہوار ہے۔ یہ چینی لوگوں کے لیے خاندانوں کے ملاپ کا سب سے اہم وقت بھی ہے ۔اپنے گھر وں کو جانے کے لیے چینی لوگوں کی ایک بڑی تعداد سفر اختیار کرتی ہے۔ اس سفری سرگرمی کو  " چھون یون " کہا جاتا ہے۔

رواں سال " چھون یون " سات جنوری سے شروع ہوکر پندرہ فروری تک جائے گا ۔ چین میں انسداد وبا کی نئی پالیسی اپنانے  کے بعدمتعلقہ اداروں کا اندازہ ہے کہ " چھون یون " کے  چالیس دنوں کے دوران مسافروں کی تعداد دو ارب دس کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ 

اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کی آمد و رفت نقل و حمل کے  نظام کا امتحان ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہ چین میں  ریلوے اور سڑکوں کے پھیلے ہوئے جال کی ترقی کا  ایک آئینہ ہے. چین میں ہائی ویز کی کل لمبائی 5 ملین کلومیٹر سے زیادہ ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے. ریلوے ٹریکس کی طوالت  155،000 کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 42،000 کلومیٹر تیز رفتار ریل ہے اور یہ بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ٹرین کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چین کی تیز رفتار ریلوے فو شینگ کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی حد رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔