چینی صدر شی جن پھنگ کی ترکمانستان کے صدر سے بات چیت

2023/01/06 15:31:47
شیئر:

چھ جنوری کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے  ترکمانستان کے صدر  سردار بردی محمدو  کے ساتھ بات چیت کی ۔ دونوں رہنماوں نے چین- ترکمانستان تعلقات کو بلند کر کے جامع  اسٹریٹجک شراکت داری  تعلقات  قائم کرنے کا اعلان کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ترکمانستان کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت دار ی تعلقات بنانا بے حداہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ترکمانستان کے ہم نصیب معاشرے،  باہمی احترام ، خلوص و اعتماد اور باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم رہتے ہوئے باہمی تعاون  پر عمل کریں گے ، ایک دوسرے کے اہم معاملات کا خیال رکھیں گے    اور نسل در نسل دوستی کو مضبوط بنائیں گے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مرکزی دلچسپی کے امور میں ایک دوسرے کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور ملکی حالات کے مطابق ترقی کرنے کی حمایت کرنی چاہیے۔نئی عالمی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں مختلف سطحوں کے تبادلو ں نیز افرادی و ثقافتی تعاون کے ذریعے عوامی تبادلوں کومضبوط بنانا چاہیئے اور  دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت ترقی کے لیے عوامی رائے کو مستحکم بنانا چاہیئے۔
 ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو نے کہا کہ ترکمانستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے دورہ چین کی خاص اہمیت  ہے۔ترکمانستان چین کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات تک فروغ دینا چاہتا ہے، نیز  ترکمانستان - چین ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کرنےاور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا خواہش مند ہے ۔