کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی رابطے کی جانب سے غیرملکی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو چین میں انسداد وبا کی صورتحال سے آگاہی

2023/01/06 10:18:03
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  محکمہ  بین الاقوامی رابطے کی جانب سے  حال ہی میں غیرملکی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو چین میں انسداد وبا کی صورتحال سے آگاہی دی گئی اور چین میں انسداد وبا کی  پالیسی میں تبدیلیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف ملکوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زورد یا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  محکمہ  بین الاقوامی رابطےنےکہا کہ چین نے عوام کی صحت کو اولین ترجیح دینے کے تصور پر قائم رہتے ہوئے انسداد وبا اور صحت عامہ کے تحفظ کے حوالے سےزبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔چین نے کووڈ وائرس کے نئے تغیرات کے مطابق اپنی انسداد وبا کی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے سائنسی، بروقت اور ضروری اقدامات اپنائے ہیں اور ان کا مقصد انسداد وبا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو متوازن کرنا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  محکمہ  بین الاقوامی رابطےنے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کی مضبوط بنیاد پر چین یقیناً انسداد وبا میں کامیاب ہو گا  اور چین کی جانب سے انسداد وبا کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی بدولت مختلف ملکوں کے افراد کی نقل و حمل اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔