چین فلپائن کے درمیان تعاون کا مستقبل بہت روشن ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/01/06 15:46:52
شیئر:

4 جنوری کو چینی صدرشی جن پھنگ نے بیجنگ میں فلپائن کے صدر مارکوس سے بات چیت کی ۔ دونوں سربراہان مملکت نے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا نیز عملی تعاون کو مضبوط کرنے اور سمندری امور سے مناسب طریقے سے نمٹنے پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوئے ۔ 

ماضی میں کچھ عرصہ ، چین - فلپائن تعلقات کو کچھ مشکلات کا سامنا رہا تاہم فریقین کی مشترکہ کوششوں سے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثبت ترقی کی راہ پر واپس لوٹ آئے ہیں اور تعاون کے عمدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں چین اور فلپائن کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون نے بھرپور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین فلپائن کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، درآمدات کا سب سے بڑا جب کہ برآمدات  کے لیے دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ " بیلٹ اینڈ روڈ "  انیشیٹو  کے تحت چین اور فلپائن کے درمیان سرکاری تعاون کے  منصوبوں کی تعداد چالیس کے قریب ہے ۔ 
چین - فلپائن تعلقات میں ساوتھ چائنا سی کا مسلہ ایک اہم معاملہ ہے ۔ لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چین اور فلپائن نے متعلقہ اختلافات کو مؤثر طریقے سے سنبھالا ہے اور اس سے چین فلپائن تعلقات کی مجموعی صورت حال کو نقصان نہیں پہنچنےدیا ہے.
چین ، دوستانہ مشاورت کے ذریعے فلپائن کے ساتھ سمندری امور سے مناسب طریقے سے نمٹنے ، تیل اور گیس کی دریافت کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور غیر متنازعہ علاقوں میں تیل اور گیس کی دریافت میں تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ فلپائن کی طرف سے چین کے ساتھ تیل اور گیس کی دریافت کی مشاورت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے مثبت ردعمل دیا گیا ہے. 
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک چین اور فلپائن موجودہ اتفاق رائے پر عمل پیرا رہیں گے، آگے کا راستہ وسیع سےوسیع تر ہوتا جائے گا۔