چین وبا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیےعالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا ، چینی وزارت خارجہ

2023/01/06 18:11:20
شیئر:
چھ جنوری کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے  کہا کہ چین ڈبلیو ایچ او سمیت تمام بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ وبا کے چیلنجز کا بہتر جواب دیا جاسکے اور لوگوں کی زندگیوں اور صحت کی بہتر حفاظت کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کو ڈبلیو ایچ او کی دعوت پر چین نے ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماہرین کو بھیجا، جنہوں نے چین کے انسدادی اقدامات،متغیراقسام کی نگرانی، ویکسینیشن اور علاج معالجے سے متعارف کروایا ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین، ڈبلیو ایچ او کے   رکن ممالک کے ساتھ مستعدی کے ساتھ تبادلے کرتا رہتا ہے ۔