سال نو کی تعطیلات کے دوران چین کے مختلف علاقوں میں اصراف میں نمایاں اضافہ

2023/01/06 11:49:00
شیئر:

دو ہزار تیئس کے سال نو کی مختصر تعطیلات کے دوران چین کے مختلف علاقوں میں معاشی بحالی اور اصراف میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تیس دسمبر دو ہزار بائیس سے شروع ہونے والی مختصر تعطیلات کے دوران روزانہ پچاس لاکھ آٹھ ہزار  مسافروں نے ریل وے کا استعمال کیا جوکہ نومبر دو ہزاربائیس کے مقابلے میں ایک سو نو  فیصد زیادہ ہے۔ سال نو کے تین دنوں کی تعطیلات کے دوران چین میں شاہراہوں اور آبی راستوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد چھ کروڑ دس لاکھ سے زائد تھی۔ مختلف شہروں میں کمرشل سرگرمیاں عروج پر پہنچیں اور صارفین کی تعداد مین نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ لزیز کھانوں نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لی۔ ریسٹورانٹس کے سامنے لوگوں کی لمبی قطار نظر آنے لگی۔