2023 جشنِ بہار کی سفری سرگرمی " چھون یون" کا آغاز

2023/01/07 17:01:20
شیئر:

7 جنوری کو 2023کے جشن بہار کی سفری سرگرمی "چھون یون" کا آغاز ہوا.رواں سال یہ سرگرمی40 دن تک یعنی 7 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہے گی۔ ابتدائی تجزیوں اور اندازوں کے مطابق اس سال چھون یون کے دوران مسافروں کی مجموعی تعداد تقریبا 2.095 بلین تک پہنچ جائے گی اور توقع ہے کہ یہ 2019 میں اسی مدت کے 70.3فی صد تک بحال ہوجائے گی۔
اس وقت چین میں ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کا رش آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔چائنا ریلوے گروپ کا کہنا ہے کہ  ٹرین ٹکٹوں کی پیشگی فروخت 24 دسمبر 2022 سے شروع ہوگئی تھی اور ٹکٹوں کی فروخت کی موجودہ صورتحال سے معلوم ہوتا ہے کہ مسافروں کے سفر کرنے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ریلوے مسافروں کے بہاؤ میں بھی بتدریج بحالی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔