چینی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگانا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے، کمبوڈین ماہر

2023/01/07 17:33:29
شیئر:

حال ہی میں کچھ ممالک نے چینی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگانے والی پالیسیز متعارف کروائی ہیں۔ کمبوڈیا میں ایشیا وژن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کیانگواناری نے CGTN کو دیئے گئے انٹرویو  میں کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک چینی سیاحوں کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں ،وہ چین کی انسداد وبا  کی پالیسی پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کی  حمایت بھی کرتے ہیں۔ سیاحتی مقامات کی حیثیت سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ سفری پابندیاں اس وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے میں غیر موثر ہیں، کیونکہ بہت سے ممالک میں وائرس پہلے سے ہی موجود ہے۔ چینی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگانا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے، انسداد وبا کی پالیسیاں حقائق اور سائنسی شواہد پر مبنی ہونی چاہئیں۔