فلپائنی صدر مارکوس کا سی جی ٹی این کو انٹرویو

2023/01/07 17:31:23
شیئر:

2023 کے آغاز پر، چین نے اپنے ملک کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ، فلپائن کے صدر مارکوس کا خیرمقدم کیا۔ چین کے ساتھ ان کے تعلقات کے نقوش 49 سال پہلےبھی ملتے ہیں، جب وہ صرف 16 سال کے تھے اور  اپنی والدہ ، اس وقت کی فلپائن کی خاتون اول امیلڈا مارکوس  کے ساتھ چین کا دورہ کیا اور چین اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز میں شامل ہوئے۔ نصف صدی بعد وہ دوبارہ بیجنگ آئے ہیں اور اب وہ فلپائن کے صدر ہیں۔ آج کی ویڈیو میں ہمارے مہمان ہیں صدر فرڈینینڈ مارکوس۔
جب وہ دوبارہ بیجنگ آئے ہیں  تو وہ کیسا محسوس کررہے ہیں ؟ یہ دورہ  "اچھے پڑوسیوں"، "اچھے تعلق داروں" اور "اچھے شراکت داروں" کے تعلقات یعنی ، "تین اچھے تعلقات" جن کی تعمیر کرنے کی دونوں ممالک کو امید ہے ان میں نئی تحریک کیسے پیدا کرتا ہے؟ آئیے مل کر فلپائن کے صدر مارکوس سے جانتےہیں۔