دسمبر 2022 کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 31.277 کھرب امریکی ڈالر بنا

2023/01/07 16:28:12
شیئر:

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2022 کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کی حجم 31.277 کھرب امریکی ڈالر بنا ، جو اواخرِ نومبر کے مقابلے میں0.33 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر 2022 میں ، مالیاتی پالیسیوں ، بڑی معیشتوں کی توقعات ، عالمی میکرو اکنامک ڈیٹا اور دیگر عوامل سے متاثر ہوکر ، امریکی ڈالر انڈیکس گر گیا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عام طور پر گر گئیں۔
چین کی معیشت لچکدار  اور  قوت محرکہ سے بھری ہوئی ہے ، اس میں طویل مدتی ترقی کا رجحان برقرار رہےگا، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے پیمانے کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سازگار ہے.