چینی عدلیہ کی بین الاقوامی ساکھ اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ

2023/01/07 17:13:48
شیئر:

6 جنوری کو منعقد ہ نیشنل کورٹ ورک کانفرنس میں بتایا گیا کہ گذشتہ دہائی کے دوران ، چین کی عوامی عدالتوں نے قانون کی داخلی و خارجی حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے موئثر اقدامات نافذ کئے ، غیر ملکی امور  سےمتعلق انصاف کے معیار اور کارکردگی کو جامع طور پر بہتر بنایا گیا، قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ کیا گیا، بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیا گیا، نیز یکساں طور پر قانون کے مطابق چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا گیا۔
چین کی عوامی عدالتوں نے بین الاقوامی تجارتی عدالتوں کی تعمیر کو مضبوط کیا ، بین الاقوامی تجارتی ماہرین کی کمیٹیاں قائم کیں ، بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے لئے متنوع حل کے طریقہ کار قائم کیے  ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" ، پائلٹ فری ٹریڈ زونز ، اور آزاد تجارتی بندرگاہوں جیسی عدالتی خدمات کی پالیسیوں کو بہتر بنایا اور  بین الاقوامی سمندری انصاف کے مرکز کی تعمیر کو فروغ دیا۔
گزشتہ دہائی کے دوران، چین کی عدلیہ کی بین الاقوامی ساکھ اور اثر و رسوخ کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہےاور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی جماعتوں نے چینی عدالتوں کے دائرہ اختیار کا انتخاب کیا ہے.