چین کی انسداد وبا کی پالیسیز پر متعدد ممالک کے ذرائع ابلاغ کےمثبت تبصرے

2023/01/07 16:26:08
شیئر:

گزشتہ تین سالوں میں، چین نے  انسدادِ وبا کے انسدادی اقدامات کو صورتِ حال کے مطابق مسلسل بہتر کیا ہے اور وبا پر کنٹرول کے منصوبوں کے نو  ورژن جاری کیے ہیں۔ عالمی میڈیا نے حال ہی میں چین کی انسدادِ وبا کی  پالیسیز  کو  درست ، سائنسی اور موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے نئے اقدامات چین کی معیشت کی مستحکم نمو کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی معاشی بحالی میں مدد کریں گے۔

ویتنام کے اخبار "توئی ٹری نیوز" نے خبر دی ہے کہ چین کی جانب سے وبائی امراض کی روک تھام کی پالیسیز میں کی آنے والی حالیہ بہتری و تبدیلی  کے بعد  سے بیجنگ، شنگھائی، ووہان اور دیگر بڑے شہروں میں لوگوں کی زندگیاں بتدریج معمول پر آ رہی ہیں، کھانے پینے کے لیے باہر جانے والے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ زیادہ سے زیادہ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد چینی معیشت کی سابقہ خوشحالی لوٹ آئے گی۔

جنوبی کوریا کے اخبار جونگ انگ البو نے رپورٹ کیا کہ نئے سال کے موقع پر، چین کا کل باکس آفس کاروبار 550 ملین یوآن سے تجاوز کر گیا، یکم جنوری 2023 کو، ملک بھر میں 10،640 تھیٹرز کھلے ہوئے تھے اور تھیٹر آپریٹنگ کی شرح 85 فی صد تک رہی۔ 

تھائی لینڈ کی انفوکوئسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ،مستحکم معاشی ترقی کے ساتھ ، چین کی معیشت لچکدار ،مضبوط اور توانائی سے بھرپور ہے ۔

بلومبرگ کی جانب سے ایک  سوالنامے کی بنیاد پر تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ چین کی معیشت 2023 کے اختتام تک تیز رفتار اور مضبوط نمو حاصل کرےگی اور 2023 میں 4.8 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے۔