نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے "کلاس بی مینجمنٹ" کے نفاذ پر وضاحت

2023/01/08 16:21:22
شیئر:

8 جنوری کو، نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا  کہ آج سے  چین نے کووڈ  وائرس انفیکشن کے لئے "کلاس بی مینجمٹ " کو باضابطہ طور پر لاگو کر دیا ہے.
ترجمان نے کہا کہ "کلاس بی  مینجمنٹ" کے نفاذ کا مقصد لاپروائی یا مسائل سے توجہ ہٹانا نہیں ہے، بلکہ زیادہ سائنسی، درست اور موثر طریقے سے  وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول پر زور دینا ہے، اور وبا کی روک تھام ، کنٹرول اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو زیادہ ہم آہنگ اور  بہتر بنانا ہے. وبا کے انسدادی کاموں اور طبی علاج میں بہتری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ، "کلاس بی مینجمنٹ" اور نئی انسدادی پالیسیوں  کے مطابق ، ریاستی کونسل  کے مشترکہ وبائی انسدادی میکانزم نے روک تھام اور کنٹرول پلان کا 10 واں ورژن اور تشخیص اور علاج کی منصوبہ بندی کا 10 واں ورژن جاری کیا ہے۔