سروے کے مطابق ایک چوتھائی سے زائد یورپی باشندوں کو اپنے گھروں کی ہیٹنگ میں مشکلات کا سامنا

2023/01/08 17:02:59
شیئر:

6 جنوری کو ہنگری کے ذرائع ابلاغ نے ایک تھنک ٹینک کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک چوتھائی سے زائد یورپی باشندوں کو اپنے گھروں کی ہیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 26 فیصد جواب دہندگان اپنے گھروں کو مناسب حرارت فراہم کرنے سے قاصر ہیں. ان میں سے یونان میں 56 فیصد جواب دہندگان کو ہیٹنگ کی مشکلات کا سامنا ہے ، پرتگال اور فرانس میں 34 فیصد  جواب دہندگان کو بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ فن لینڈ ، ہنگری ، آسٹریا اور ڈنمارک کے پندرہ فیصد جواب دہندگان نے بھی ہیٹنگ کی  مشکلات کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اس کے علاوہ، جواب دہندگان میں سے ایک چوتھائی افراد نے کہا کہ وہ گزشتہ سال میں کم از کم ایک بار گھروں کی ہیٹنگ کے بلوں کی ادائیگی سے قاصر رہے. کچھ جواب دہندگان کا خیال ہے کہ افراط زر کی وجہ سے بلند قیمتوں کےباعث توانائی ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی مہنگی ہوتی جا رہی ہیں ، اسی وجہ سے وہ یہ بلز نہیں دے پا رہے۔