شی جن پھنگ کی جانب سے قانونی امور کے حوالے سے اہم ہدایات

2023/01/08 16:18:32
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں  قانونی امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  قانونی امور پارٹی اور ریاست کے کام کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمیں عوام پر مبنی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، قومی سیاسی سلامتی کے تحفظ ، مجموعی طور پر معاشرتی استحکام کو یقینی بنانے  اور معاشرتی  انصاف کو فروغ دینےکے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے ۔
"چینی پیپلز پولیس ڈے" کی آمد پر ، صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے عوامی پولیس کو پرجوش مبارک باد بھی دی۔