آٹھ جنوری سے بیجنگ کے لیے براہ راست بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع

2023/01/08 15:35:18
شیئر:

چین کی جانب سے جاری کردہ "کووڈ  وائرس انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول پلان (10 واں ایڈیشن)" اور "عوامی جمہوریہ چین کے سرحدی صحت اور قرنطینہ قانون" کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، 8 جنوری 2023 سے ، کووڈ  وائرس انفیکشن کے لئے "کلاس بی مینجمنٹ " نافذ کی گئی ہے ، اور چین میں  داخلے کے لئے اجتماعی قرنطینہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
8 جنوری سے بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کے ذریعے چین میں داخل ہونے والے مسافر وں کے لئے سنٹرلائزڈ نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ اب نہیں کی جائے گی ، اور صحت کے مطلوبات پر پورا اترنے والے مسافر ،  جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونے پر ہوائی اڈے سے باہر جا سکتے ہیں۔
وارسا سے بیجنگ جانے والی پرواز سی اے 738 براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد بیجنگ میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی پرواز بن گئی۔