چین کے نئے وزیر خارجہ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے افریقہ کا انتخاب کیا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان

2023/01/09 16:55:49
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 9 جنوری کو اعلان کیا کہ چین افریقہ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور چین افریقہ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے وزیر خارجہ چھن کانگ 9 سے 16 جنوری تک ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن، مصر اور اس کے علاوہ افریقی یونین اور عرب لیگ کے صدر دفاتر کا دورہ کریں گے۔ یہ مسلسل 33 سالوں میں ہر سال کے آغاز پر  چینی وزیر خارجہ کے دورہ افریقہ کی روایت کا تسلسل ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ  وزیر خارجہ چھن کانگ کا یہ دورہ ،  وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین  افریقہ کے ساتھ روایتی دوستی اور  دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ "